اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد، خصوصی انتظامات مکمل

05 Apr 2026
05 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے مسیحی برادری کو ایسٹر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایسٹر کے تہوار کے پیش نظر شہر بھر میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور کے تمام گرجا گھروں میں ایسٹر کی تقریبات جوش و خروش سے منائی جائیں گی، جن کے لیے سکیورٹی، صفائی اور روشنی کے بہترین انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایسٹر کا تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، جسے عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ مسیحی برادری اپنے مذہبی تہوار کو محفوظ اور خوشگوار ماحول میں منا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے