اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سب جماعتیں اور تنظیمیں مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں: رانا ثنا اللہ

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہورنیوز) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سب جماعتوں اورتنظیموں سے کہوں گا یہ مشکل وقت ہےحکومت کا ساتھ دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دُنیا میں پٹرول اورگیس کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، یہ بحران ایران جنگ کی وجہ سےہے، ہمارے ہمسایہ ملک میں پٹرول پمپ پرفوج کو بلانا پڑا۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی کوششوں سےسپلائی چین متاثرنہیں ہوئی، اِسی وجہ سے پاکستان میں تیل کا بحران پیدا نہیں ہوا، وزیراعظم شہبازشریف نےتیل کی قیمتوں پر129ارب کی سبسڈی دی۔

مشیروزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سےکیےمعاہدے کی پاسداری کررہا ہے، حکومت پٹرولیم مصنوعات کےبحران سے نمٹنے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہی ہے، حکومت عام آدمی اورکسانوں کوریلیف کی فراہمی کےلیےکوشاں ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کوفری کردیا گیا ہے، عوام کی سہولت کیلئے پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کو فری ہے، حکومت کسانوں کوریلیف کی فراہمی کیلئے بھی کوشاں ہے، موٹرسایئکل والوں کوپٹرول پر100روپےفی لیٹرریلیف دیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی عام آدمی کوریلیف دینےکےلیےاقدام کریں گے، سب جماعتوں اورتنظیموں سے کہوں گا یہ مشکل وقت ہےحکومت کا ساتھ دیں، حافظ نعیم الرحمان سےکہوں گا آل پارٹیزکانفرنس میں تجاویزدیں، حکومت کے خلاف احتجاج بنتا نہیں ہے۔

رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کو تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ انرجی بحران ہماری حکومت کا پیدا کردہ نہیں ہے، ایران جنگ کی وجہ سے یہ بحران پیدا ہوا ہے اگراحتجاج کرنا ہے تو اسرائیل، نیتن یاہو کے خلاف ہونا چاہیے، ہمیں اپنی ہی حکومت کےخلاف احتجاج نہیں کرنا چاہیے۔

مشیر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جو سیاسی گروہ عوام کوگمراہ کرنا چاہتےہیں ان کوپاکستان کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے، افغان طالبان رجیم امن مذاکرات کی آڑ میں پاکستان سے ریلیف اور وقت حاصل کرکے تجارتی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے