اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا موٹر سائیکل سواروں پر ماہانہ سبسڈی کا اعلان

04 Apr 2026
04 Apr 2026

(لاہور نیوز) مریم نواز شریف نے پنجاب کے عوام، بالخصوص موٹر سائیکل مالکان کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔

اعلان کے مطابق پنجاب بھر میں موٹر بائیک کی رجسٹریشن فیس اور ٹرانسفر فیس مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے، جبکہ ہر رجسٹرڈ بائیک کیلئے ماہانہ 2000 روپے سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر رجسٹرڈ موٹر بائیک کو ماہانہ 20 لٹر پٹرول پر فی لٹر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی، جس سے عام شہری کے اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔

حکام کے مطابق رجسٹرڈ موٹر بائیک مالکان کیلئے اس ریلیف پیکیج کا فوری آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ فیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔

بائیک مالکان سبسڈی کے حصول کیلئے ہیلپ لائن 1000 پر کال کر سکتے ہیں، جبکہ "مریم کو بتائیں" ایپ کے ذریعے بھی درخواست دی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے بھی اپلائی کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کیلئے شب و روز کوشاں ہے اور یہ اقدامات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی ایکسائز کے مطابق بائیکس کا ڈیٹا وفاقی حکومت کو دے دیا، بائیکس مالکان کے نام ایک ڈیجیٹل والٹ کھولا جائے گا، اس سکیم کے تحت ہر بائیک کے مالک کے اکاؤنٹ میں ڈیجٹلی 2 ہزار روپے ٹرانسفر کئے جائیں گے۔

حکام کے مطابق پنجاب کے بائیکس مالکان کی سبسڈی کا بوجھ پنجاب حکومت برداشت کرے گی، اس سکیم کے تحت فی لٹر 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی، جبکہ ایک بائیک کے لئے ماہانہ 20 لٹر پیٹرول پر سبسڈی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے