اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی حکومت نے پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زراعت، خوراک اور کسان کے تحفظ کے لیے نقد رقم دی جائے گی، کاشتکاروں کو فی ایکڑ فی لٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔

ریلیف پیکج کے مطابق اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا۔

حکومت نے موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہر رجسٹرڈ بائیک والے شہری کو 20 لٹر پر 100 روپے سبسڈی ملے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی عالمی بحران میں پنجاب کے عوام کے ریلیف کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے عالمی بحران کے باوجود ایک ماہ تک پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور نرخ برقرار رکھنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں اربوں روپے کا ریلیف دے کر وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مشکلات سے بچانے کی بھرپور اور مخلصانہ کوشش کی، وزیراعظم شہباز شریف نے بدترین معاشی صورتحال میں عوام کو ریلیف دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان غیر معمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں، جنگ کے نتیجے میں پوری دنیا شدید عالمی معاشی بحران کا شکار ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان درآمدی تیل پر انحصار کی وجہ سے جنگ کے اثرات سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، وعدہ ہے کہ حالات کی بہتری کے ساتھ ہی عوام کو معاشی بوجھ سے نجات دلائیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے رات گئے پٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 184.49 روپے بڑھاتے ہوئے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کر دی ہے۔

حکومت نے پٹرول پر لیوی میں 55 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا، پٹرول پر لیوی بڑھ کر 160.61 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اس سے پہلے پٹرولیم لیوی 106 روپے فی لٹر تھی۔

رواں مالی سال پٹرولیم لیوی کا ہدف ایک ہزار 468 ارب روپے مقرر ہے، لیوی کی شرح بلند ہونےسے نان ٹیکس ریونیو میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

اس کے علاوہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی بھی ختم کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے