اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کے بعد بھی سروس لانچ میں رکاوٹیں برقرار

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(لاہور نیوز) فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کے باوجود ملک میں فائیو جی سروس کے باقاعدہ آغاز میں تاحال رکاوٹیں برقرار ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایپل کی جانب سے ابھی تک فائیو جی سپورٹ کیلئے مطلوبہ سافٹ ویئر اپڈیٹ پیچ جاری نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث صارفین اپنے موجودہ فونز پر فائیو جی سروس استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

دوسری جانب سام سنگ نے اس معاملے میں پیش رفت کی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں سافٹ ویئر اپڈیٹ پیچ جاری کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز  نے موبائل مینوفیکچررز کے ساتھ رابطے تیز کر دیئے ہیں تاکہ اس مسئلے کو جلد حل کیا جا سکے، جبکہ ایپل کے ساتھ سٹیٹ لیول پر رابطے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی متعلقہ ڈویژن بھی اس سلسلے میں سٹیک ہولڈر کمپنیوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

ماہرین کے مطابق جب تک سافٹ ویئر اپڈیٹ پیچ جاری نہیں کئے جاتے، اس وقت تک پہلے سے استعمال میں موجود موبائل فونز فائیو جی سروس کے قابل نہیں ہو سکیں گے، جس کے باعث سروس کے عملی آغاز میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے