اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • یورو قیمت خرید: 321.84 قیمت فروخت : 322.42
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.11 قیمت فروخت : 369.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.73 قیمت فروخت : 193.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.38 قیمت فروخت : 200.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.39 قیمت فروخت : 911.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 487300 دس گرام : 417800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 446688 دس گرام : 382981
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7519 دس گرام : 6453
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیپرا نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کر دی

03 Apr 2026
03 Apr 2026

(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں سولر توانائی سے متعلق قوانین میں اہم ترمیم کر دی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پہلے سے موجود سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، ان صارفین کے لائسنس اپنی مقررہ مدت تک برقرار رہیں گے اور انہیں سابقہ معاہدوں کے تحت ہی بلنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

تاہم نیپرا نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی موجودہ صارف اپنی سولر سسٹم کی صلاحیت میں اضافہ یا کسی قسم کی تبدیلی کرتا ہے تو اسے پہلے والا ٹیرف یا نرخ دستیاب نہیں ہو گا، بلکہ نئی پالیسی کے تحت چارجز لاگو ہوں گے۔

حکام کے مطابق سولر ریگولیشنز میں یہ ترمیم 9 فروری 2026 سے نافذ العمل ہو چکی ہے، جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں توازن قائم رکھنا اور نئے صارفین کیلئے شفاف پالیسی متعارف کرانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے