(لاہور نیوز) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری مرتبہ اضافہ کر دیا۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ٹول ٹیکس میں اضافہ 5 اپریل سے نافذالعمل ہوگا، قومی شاہراہوں پر موٹرکار کا ٹول 100 روپے مقرر، کوہاٹ ٹنل پر کار کا ٹول 250 روپے کردیا گیا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 پر بھی ٹول ٹیکس میں بھاری اضافہ کر دیا ہے، اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 700 روپے کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 800 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دیا گیا، پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 1050 روپے سے بڑھا کر 1300 روپے کر دیا گیا ہے۔
ملتان سے سکھر جانے والی ایم فائیو پر کار کا ٹول ٹیکس 1200 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے مقرر کر دیا گیا، ڈی آئی خان تا ہکلہ موٹروے ایم 14 پر موٹر کار کا ٹول ٹیکس 650 روپے بڑھا کر 800 کر دیا گیا ہے۔
حسن ابدال، حویلیاں، مانسہرہ ای 35 پر ٹول ٹیکس 300 روپے سے بڑھا کر 350 روپے موٹر کار کا ٹول ٹیکس مقرر کیا گیا، ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 موٹر وے پر بڑی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں بھی بڑا اضافہ کیا گیا ہے، آرٹیکیولیٹڈ ٹرک کا ٹول بعض روٹس پر 7000 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔
