اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.00 قیمت فروخت : 279.50
  • یورو قیمت خرید: 321.93 قیمت فروخت : 322.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.33 قیمت فروخت : 369.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.98 قیمت فروخت : 192.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.68 قیمت فروخت : 911.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500300 دس گرام : 428900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458605 دس گرام : 393155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7919 دس گرام : 6797
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈاکٹر عمر عادل نرگِس کے حق میں بول پڑے،بڑا بیان دے دیا

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی میڈیا کی متنازع شخصیت ڈاکٹر عمر عادل نے اسٹیج ڈانس اور ماضی کی معروف اداکارہ نرگس کے حوالے سے ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

فلم اور موسیقی کے حوالے سے اپنی بے باک رائے کے لیے مشہور ڈاکٹر عمر عادل نے حالیہ گفتگو میں نرگس کے فن کے لیے غیر معمولی عقیدت کا اظہار کیا۔

 

نرگس ماضی میں فلم اور تھیٹر کی ایک بڑی اسٹار رہی ہیں، جو نہ صرف اپنی اداکاری بلکہ رقص کی مہارت کے باعث بھی پہچانی جاتی تھیں۔ وہ اپنے دور کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی تھیں، تاہم بعد ازاں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور اب مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزار رہی ہیں۔

 

 

ڈاکٹر عمر عادل نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر کسی کو نرگس کے رقص میں فحاشی نظر آتی ہے تو مسئلہ دیکھنے والوں کی نظر میں ہے۔

ان کے مطابق نرگس کی پرفارمنس میں خوبصورتی اور روحانیت کا عنصر موجود تھا، یہاں تک کہ وہ ان کے ڈانس کو دیکھ کر جذباتی ہوجاتے تھے اور آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے۔

 

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان پر مختلف ردعمل دیا ہے۔ کچھ افراد نے اسے غیر مناسب قرار دیا جبکہ بعض نے حیرت اور تنقید کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایسے خیالات رکھنے والوں کو مدد کی ضرورت ہے، جبکہ دیگر نے بھی سخت جملوں میں اپنی رائے پیش کی

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے