اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.50 قیمت فروخت : 40.57
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.00 قیمت فروخت : 279.50
  • یورو قیمت خرید: 321.93 قیمت فروخت : 322.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.33 قیمت فروخت : 369.99
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.98 قیمت فروخت : 192.32
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.62 قیمت فروخت : 200.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.98 قیمت فروخت : 76.12
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.68 قیمت فروخت : 911.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 500300 دس گرام : 428900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 458605 دس گرام : 393155
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7919 دس گرام : 6797
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رومانوی ویڈیوز بنانے پر فضا علی تنقید کی زد میں آگئیں

02 Apr 2026
02 Apr 2026

(ویب ڈیسک)اداکارہ فضا علی کی تیسری شادی کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ عوامی مقامات پر رومانوی ویڈیوز بنانے پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

فضا علی ایک معروف ٹی وی میزبان اور سابق اداکارہ ہیں، جنہیں اپنے مقبول ڈراموں اور شوز کی بدولت شہرت حاصل ہوئی۔رواں رمضان المبارک کے دوران وہ اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے متنازع کلپس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصی وائرل رہیں۔

اس کے علاوہ فضا علی سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے ناقدین یا ساتھی فنکاروں کو جواب دیتی دکھائی دیتی ہیں جو ان کے شو کے انداز پر تنقید کرتے ہیں۔

عیدالفطر کے موقع پر فضا علی نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور بیٹی فرال کے ساتھ فیملی فوٹو شوٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا۔اس کے بعد سے وہ اکثر اپنے شوہر کے ساتھ رومانوی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 

 

 

 

حال ہی میں فضا علی کی ایک دوست نے پارک میں ان کے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس میں فضا علی اپنے شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں مصروف نظر آتی ہیں جب کہ دوست کو نظر انداز کر رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ’ میں سکون کے لیے پارک گیا تھا لیکن یہ سب دیکھنا پڑا‘۔ یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فضا علی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے جب کہ کئی صارفین نے ان کے اس انداز کو سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے