اپ ڈیٹس
  • 224.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.36 قیمت فروخت : 40.43
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.00 قیمت فروخت : 279.50
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.40 قیمت فروخت : 369.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 191.18 قیمت فروخت : 191.53
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.36 قیمت فروخت : 200.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.50
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.13
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.25 قیمت فروخت : 910.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 472400 دس گرام : 405000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433030 دس گرام : 371247
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7311 دس گرام : 6275
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

روزگار کی تلاش: یو اے ای جانے والے پاکستانیوں میں 1500فیصد تک غیر معمولی اضافہ

01 Apr 2026
01 Apr 2026

(لاہور نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں روزگار کے رجحانات میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2026 میں 9,533 پاکستانی یو اے ای گئے، جو گزشتہ سال اسی ماہ کے 2,271 افراد کے مقابلے میں 320 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری 2026 میں یو اے ای جانے والوں کی تعداد 14,035 رہی، جو 692 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ جنوری میں بھی 505 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یوں سال 2026 کے پہلے تین ماہ میں یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد میں 1500 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں مجموعی طور پر 57 فیصد کمی آئی ہے، تاہم اس کے باوجود تین ماہ کے دوران 57,500 سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے، صرف مارچ میں 23,366 افراد وہاں منتقل ہوئے۔

علاوہ ازیں قطر جانے والوں کی تعداد میں بھی 110 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 17,687 پاکستانی قطر منتقل ہوئے۔ تاہم مارچ میں اس تعداد میں معمولی کمی نوٹ کی گئی۔

اسی طرح کویت جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں تین ماہ میں 184 افراد گئے، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 41 تھے۔

ماہرین کے مطابق یہ رجحان خلیجی ممالک میں بدلتی معاشی صورتحال اور روزگار کے مواقع میں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے باعث پاکستانی افرادی قوت نئے مواقع کی تلاش میں مختلف ممالک کا رخ کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے