جرم وانصاف
پنجاب اسمبلی غیرقانونی بھرتی کیس:پرویز الہٰی کی عدم پیشی، فردِ جرم عائد نہ ہوسکی
31 Mar 2026
31 Mar 2026
(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، تاہم چوہدری پرویز الہٰی کی عدم پیشی کے باعث کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔
عدالت کو بتایا گیا کہ پرویز الہٰی طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکے، جس پر ان کے وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست منظور کر لی۔
پرویز الہٰی کی غیر حاضری کے باعث ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ کی جا سکی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر ملزمان کو آئندہ پیشی پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام اس مقدمے کا چالان پہلے ہی عدالت میں پیش کر چکے ہیں۔
