اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 430 افراد گرفتار

31 Mar 2026
31 Mar 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران ماہِ مارچ میں 430 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران بجلی چوری میں ملوث 4 ہزار 220 افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا چکا ہے، جبکہ اس حوالے سے 3 ہزار 960 مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس بجلی چوری کے خاتمے کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپور معاونت فراہم کر رہی ہے اور اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا کہ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

پولیس حکام کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام کیلئے شہر بھر میں کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے