اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ، 99 افراد گرفتار

31 Mar 2026
31 Mar 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں جرائم پیشہ اور مشتبہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں 352 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، جن کے دوران 13 ہزار 967 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 99 جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ان آپریشنز کے دوران شرپسند و ملک دشمن عناصر کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 3 رائفلیں اور 8 پسٹل بھی برآمد کئے گئے۔

اسی طرح رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں 36 ہزار 139 کومبنگ آپریشنز بھی کئے گئے، جن میں 10 لاکھ 68 ہزار افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 3 ہزار 778 جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق کومبنگ آپریشنز کے دوران ملزمان کے قبضے سے 37 کلاشنکوف، 77 رائفلز، 714 پسٹلز، 55 بندوقیں، 8 ریوالورز اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایسے آپریشنز کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے