اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کا معاملہ، شاہین آفریدی نے لب کشائی کردی

30 Mar 2026
30 Mar 2026

(ویب ڈیسک)پی ایس ایل 11 کے چھٹے میچ قلندرز بمقابلہ کنگز میں مبینہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے خاموشی توڑ دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بال ٹیمپرنگ تنازع کے بعد شاہین آفریدی نےکہا ہے کہ گیند کی حالت تبدیل کیے جانے کے معاملے کا علم نہیں تھا اور اس پر ٹیم ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کنگز کے خلاف میچ کے آخری اوور سے قبل امپائرز نے گیند کا معائنہ کیا اور اس کی حالت تبدیل ہونے پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی دی گئی، جس کے بعد میچ کا پانسہ پلٹ گیا۔

اس پنالٹی کے بعد کراچی کنگز کو 14 کے بجائے صرف 9 رنز درکار رہ گئے اور ٹیم نے ہدف حاصل کرتے ہوئے سنسنی خیز فتح اپنے نام کر لی۔واضح رہے کہ گیند تبدیل کرنے کے ساتھ امپائروں نے لاہور قلندرز پر پانچ رنز کی پینلٹی عائد کی تھی جس پر کپتان شاہین شاہ آفریدی خوش نہیں تھے۔

 

 

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں، ہم ویڈیو دیکھ کر فیصلہ کریں گے کہ اصل میں کیا ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ امپائرز کے فیصلے کے بعد ٹیم کے پاس اسے قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں فخر زمان اور  حارث روف بھی اس تنازع کا حصہ بنے جبکہ واقعے کے بعد پی سی بی نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے