اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سابق فاسٹ بالر سہیل تنویر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نئے بولنگ کوچ مقرر

30 Mar 2026
30 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سابق فاسٹ بولر سہیل تنویر کو نیا بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔

 

سہیل تنویر کو وہاب ریاض کی جگہ بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، وہ 31 مارچ کو گلیڈی ایٹرز کا سکواڈ جوائن کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے کہا ہے کہ سہیل تنویر کی موجودگی ٹیم کے بولرز کے لیے سیکھنے کا اچھا موقع ہو گی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وہاب ریاض کو بولنگ کوچ مقرر کیا تھا تاہم پی سی بی نے ویمن سیٹ اپ سے وابستگی کی بنیاد پر ان کا این او سی منسوخ کر دیا تھا۔

واضح رہے وہاب ریاض کے ساتھ ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد کا بھی این او سی منسوخ ہوا تھا، این او سی منسوخ ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز اور وہاب کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے