(لاہور نیوز) مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن ایک بار پھر شدید متاثر ہو گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق آج ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کیلئے دو طرفہ 52 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے، ایئربلو، ایر عربیہ، کویت ایئرویز، ایران ایئر، عراقی ایئر، قطر ایئرویز اور ایمریٹس سمیت دیگر ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے دوحہ، کویت، بحرین، ایران، عراق، دبئی اور ریاض کیلئے دو طرفہ 20 پروازیں منسوخ کی گئیں، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے بحرین کیلئے 2 پروازیں منسوخ ہوئیں، لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کیلئے دو طرفہ 18 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
اسی طرح پشاور ایئرپورٹ سے دوحہ، شارجہ، دبئی اور ابو ظہبی کیلئے 10 پروازیں منسوخ ہوئیں، ملتان ایئرپورٹ سے دبئی کیلئے 2 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ اور ابو ظہبی کیلئے 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
دوسری جانب فیصل آباد ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 30 دنوں کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 2406 تک پہنچ چکی ہے، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
