29 Mar 2026
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے نشتر کالونی سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق نشتر کالونی میں دھلوں خورد سے ایک نوجوان کی لاش ملی، پولیس نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت 25 سالہ طلحہٰ کے نام سے ہوئی ہے۔نوجوان کی ہلاکت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ہے، جائے وقوعہ کے قریب پوستول اور گولی کا چلا ہوا خول بھی برآمد ہوا ہے۔
پولیس نے فرانزک ٹیموں کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی تاہم واقعہ سے متعلق پولیس مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے۔
