29 Mar 2026
(لاہور نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ویب سائٹ میں فنی خرابی کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آفیشل ویب سائٹ میں ٹیکنیکل فالٹ کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی معطل ہو گیا ہے، جس سے مسافروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے اوقات کار چیک کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق آئی ٹی ٹیم فنی خرابی دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے تاکہ ویب سائٹ کو جلد بحال کیا جا سکے۔
