اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

غازی آباد پولیس کی کارروائی، شاپ رابری میں ملوث میاں بیوی گرفتار

29 Mar 2026
29 Mar 2026

(ویب ڈیسک) غازی آباد پولیس نے شاپ رابری کی وارداتوں میں مطلوب شاطر میاں بیوی پر مشتمل دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں نصیر اور ملزمہ عاصمہ شامل ہیں۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او غازی آباد محمد شہریار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو لوٹے ہوئے مال سمیت گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دو روز قبل غازی آباد کے علاقے میں لاکھوں روپے مالیت کی شاپ رابری کی واردات کی تھی۔

ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی نقدی، قیمتی کپڑے، دیگر سامان اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد سامان لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان شناخت اور گرفتاری سے بچنے کے لیے چھوٹی بچی کا استعمال کرتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت موجود ہے جبکہ انسداد جرائم کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے