اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارش: موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ڈرائیونگ میں احتیاط کی ہدایت

29 Mar 2026
29 Mar 2026

(لاہور نیوز) سنٹرل ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی کے باعث موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ترجمان سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم-2 پر لاہور، کوٹ مومن، سیال موڑ، پنڈی بھٹیاں اور شیخوپورہ میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسی طرح موٹروے ایم-3 پر شرق پور، ننکانہ، سمندری اور مرید والا کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ لاہور-سیالکوٹ موٹروے ایم-11 پر بھی وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ سنٹرل زون کی قومی شاہراہ پر لاہور، مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ اور ساہیوال میں بھی بوندا باندی اور ابر آلود موسم رپورٹ ہوا ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش کے دوران رفتار کم رکھیں، گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں اور ہیڈ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرائیورز اچانک بریک لگانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے