اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر ہاؤس میں اجتماعی شادیوں کی تقریب، سردار سلیم حیدر کی جوڑوں کو مبارکباد

28 Mar 2026
28 Mar 2026

(لاہورنیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اللہ کے دیے مال سے غریبوں کا حصہ نکالنے والے عظیم لوگ ہے۔

 

گورنر ہاؤس لاہور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں سردار سلیم حیدر خان نے اپنے خطاب میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کو مبارکباد دی۔

اُنہوں نے کہا کہ فلاحی تنظیم کی خدمات قابل تعریف ہیں، موجود صورتحال میں سفید پوش طبقے کےلیےبیٹیوں کی شادی کرنا مشکل ہے،ان کمزوروں کو گلے لگانا بہت بڑی بات ہے، مجھے خوشی ہے کہ گورنر ہاؤس میں یہ تقریب ہوئی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اپنے علاقے میں دیکھا کہ بچیاں گھروں میں بیٹھی رہتی ہیں کیوں کہ والدین کے پاس اُن کی شادی کے وسائل نہیں ہو پاتے، میں مانگنے میں کمزور ہوں، غریبوں کے لیے مانگ لیتا ہوں اپنے لیے نہیں مانگا جاتا۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ آپ نے ہمیں اجتماعی شادی کا کہا ہم نے دروازے کھول دیے، قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان پر پارٹی کی بنیاد رکھی، ڈیڑھ ماہ پہلے اٹک میں اجتماعی 35 جوڑوں کی اجتماعی شادی کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھے کام میں لوگ شامل ہوتے گئے، بڑی عید سے پہلے فتح جنگ میں مخیر حضرات کے تعاون سے 100 جوڑوں کی شادیاں کرنے جا رہا ہوں، پاکستان کے لوگ دنیا میں سب سے زیادہ چیرٹی کرتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ وہ عظیم لوگ ہیں جو اللہ کے دیے ہوئے مال سے غریبوں کے لیے حصہ نکالتے ہیں، انشااللہ آنے والا وقت پاکستان کے لیے بہتر ہونے جا رہا ہے،سبز ہلالی پرچم دنیا میں بلند ہونے جا رہا ہے، سب نے ملک کی ترقی میں مثبت حصہ شامل کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے