(لاہورنیوز) عالمی ادارے اپسوس نے نگہبان رمضان بازاروں میں عوامی ریلیف کی تائید کر دی۔
اپسوس رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک میں 4 کروڑ 6 لاکھ افراد نے رمضان بازاروں کا وزٹ کیا، 3 کروڑ 38 لاکھ افراد نے رمضان المبارک کے دوران سہولت بازاروں کا دورہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق 52 لاکھ افراد سہولت آن دی گو یونٹس سے مستفید ہوئے، 16 لاکھ افراد رمضان بازاروں میں خریداری کے لئے آئے۔
اپسوس کے مطابق پنجاب میں قائم سہولت بازاروں میں سالانہ 18 کروڑ 90 لاکھ افراد وزٹ کرتے ہیں، سہولت بازاروں میں 40 فیصد تک کم قیمتوں کے ذریعے عوام کو براہ راست ریلیف دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سہولت بازاروں میں ڈی سی نوٹیفائی ریٹ سے بھی 18 فیصد کم نرخ پر اشیائے خور ونوش فروخت کی گئیں۔اپسوس کے مطابق عوام کو اوپن مارکیٹ کے تناسب سے ایک ارب 10کروڑ اور ڈی سی ریٹ کے تناسب سے 7 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملا ہے۔
