اپ ڈیٹس
  • 218.00 انڈے فی درجن
  • 393.00 زندہ مرغی
  • 569.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.34 قیمت فروخت : 40.41
  • یورو قیمت خرید: 322.11 قیمت فروخت : 322.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.35 قیمت فروخت : 373.01
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.72 قیمت فروخت : 193.07
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.45 قیمت فروخت : 201.81
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.31 قیمت فروخت : 911.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ریشم نے کئی زندگیوں اور گھروں کو تباہ کیا: دیدار کا الزام

27 Mar 2026
27 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی پنجابی فلم اور تھیٹر انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیدار نے ساتھی اداکارہ ریشم پر دوسروں کی زندگیاں خراب کرنے کا سنگین الزام عائد کر دیا۔

حال ہی میں دیدار نے نجی ٹی وی کے عید سپیشل پروگرام میں شرکت کی، پروگرام کے دوران انہوں نے ریشم کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ریشم حقیقی زندگی میں منفی کردار کی عکاسی کرتی ہیں اور کئی لوگوں کی زندگیاں تباہ کرنے کا سبب بنی ہیں۔

ماضی کی معروف رقاصہ و اداکارہ دیدار نے شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا اور اس وقت وہ اپنے دو بیٹوں کے ساتھ نجی زندگی گزار رہی ہیں۔

دیدار کا کہنا ہے کہ نرگس ایک بہترین اداکارہ ہیں، لیکن اگر منفی کردار کی بات کی جائے تو ریشم اس میں بہت ماہر ہیں، وہ منفی چیزوں کو بہترین انداز میں پیش کرتی ہیں اور انہوں نے کئی گھروں اور زندگیوں کو تباہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریشم حقیقی زندگی میں بھی بہت منفی ہیں، میں ان کے کھانے پکانے اور فلاحی کاموں کے بارے میں جانتی ہوں، لیکن مجھے خدشہ ہے کہ ایک دن وہ خود اپنے بنائے ہوئے کھانوں میں ہی گر نہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا ریشم کے ساتھ ذاتی تجربہ رہا ہے، وہ کئی سال تک میری دوست رہیں، لیکن بعد میں مجھے ایک تلخ تجربے سے گزرنا پڑا، اسی لیے میں ان کے موجودہ دوستوں کو خبردار کر رہی ہوں کہ وہ ان سے ہوشیار رہیں اور خود کو محفوظ رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے