اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 322.92 قیمت فروخت : 323.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.06 قیمت فروخت : 373.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.10 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.96 قیمت فروخت : 202.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.40 قیمت فروخت : 74.53
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.75 قیمت فروخت : 912.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز،امتحانی سنٹرز میں دفعہ144 نافذ

27 Mar 2026
27 Mar 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد امیدوار شرکت کر رہے ہیں۔

 امتحانات کے پہلے روز عربی، جغرافیہ اور تاریخِ پاکستان کے پرچے لیے جا رہے ہیں۔

امتحانات کے انعقاد کے لیے مجموعی طور پر 880 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 26 مراکز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کے مطابق تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ امیدواروں کو بھی شناخت کی تصدیق کے بعد ہی امتحانی ہال میں داخل ہونے دیا جا رہا ہے۔

شیڈول کے مطابق میٹرک کا آخری پرچہ 16 اپریل کو پنجابی اور تاریخِ اسلام کا لیا جائے گا، جبکہ نہم جماعت کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقل کی روک تھام اور امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو منصفانہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے