26 Mar 2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دو روز کی تیزی کے بعد آج منفی رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی۔سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 405 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 52 ہزار 907 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 313 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
