اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 322.92 قیمت فروخت : 323.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.06 قیمت فروخت : 373.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.10 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.96 قیمت فروخت : 202.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.40 قیمت فروخت : 74.53
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.75 قیمت فروخت : 912.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، مشرقِ وسطیٰ سمیت اہم امور پر مشاورت

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زردار ی سے ملاقات کی جس میں مشرقِ وسطیٰ سمیت اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ساتھ ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خطے کی بدلتی صورتحال اور ثالثی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی، ملاقات میں ملکی سلامتی، قومی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی مشاورت ہوئی۔

دوسری جانب ایوان صدر میں قومی قیادت کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے جس میں بڑے فیصلے متوقع ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری اجلاس کی صدارت کریں، اس موقع پر اہم قومی امور پر غور ہوگا۔

وزیراعظم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، سیاسی قیادت اور اعلیٰ عسکری و سرکاری حکام کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں ملکی مجموعی صورتحال اور قومی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا، کفایت شعاری پالیسی، اخراجات کم کرنے کے اقدامات زیر بحث آئیں گے، وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مشاورت کی جائے گی، صوبوں کو وفاق کی مدد اور مالی تعاون سے متعلق تجویز بھی زیر غور آ سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے