اپ ڈیٹس
  • 216.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 322.92 قیمت فروخت : 323.50
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.06 قیمت فروخت : 373.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.10 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.96 قیمت فروخت : 202.33
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.40 قیمت فروخت : 74.53
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.75 قیمت فروخت : 912.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476800 دس گرام : 408800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 437063 دس گرام : 374731
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7589 دس گرام : 6514
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف نے پاکستان کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز ڈرافٹ بھیج دیا

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہورنیوز) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کا ڈرافٹ فراہم کر دیا، اس ڈرافٹ پر اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا۔

 

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد آئندہ ماہ کے آخری ایام میں پاکستان آئے گا تاکہ 2026-27 کے بجٹ پر مذاکرات مکمل کیے جا سکیں۔

ڈرافٹ میں وزارت خزانہ، وزارت توانائی، وزارت پٹرولیم اور ایف بی آر کے لیے اہداف مقرر کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ اوگرا، نیپرا، ایس ای سی پی، صوبائی انتظامیہ اور زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے نئے اہداف بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ MEFP پر متفق ہونے کے بعد ڈرافٹ آئی ایم ایف کو واپس ارسال کیا جائے گا، تاہم گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کو ایڈجسٹ کرنے کا حکومتی پلان MEFP کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

ٹیکنیکل مشن آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں مکمل معاونت فراہم کرے گا اور 2026-27 کے بجٹ میں تمام تر آئی ایم ایف کے تخمینوں اور سٹڈی کی بنیاد پر تیاری کی جائے گی، آئی ایم ایف تکنیکی وفد مئی کے دوران تک پاکستان میں قیام کرے گا تاکہ بجٹ کی تیاری میں رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے