اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: اراضی خرید و فروخت میں شفافیت کیلئے قوانین تیار

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اراضی کی خرید و فروخت کے عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے قوانین کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  پہلے مرحلے میں صوبائی دارالحکومت لاہور سے پراپرٹی فائلنگ سسٹم کا خاتمہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی پلاٹ کی خرید و فروخت اب ہاؤسنگ سکیمز مینجمنٹ سسٹم سے منسلک ہوگی۔

اجلاس میں قوانین میں ترامیم پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ڈی جی ایل ڈی اے کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔ وزیر ہاؤسنگ نے لوکل گورنمنٹ، روڈا اور دیگر اداروں کو بھی قوانین میں ترامیم کرنے کی ہدایت دی۔

 ایس ایم بی آر کے مطابق، 90 روز میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے این او سیز جاری کیے جائیں گے اور اصلاحاتی عمل نافذ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے ادارہ جاتی فریم کو 7 دن میں مکمل کرنے اور حتمی سفارشات جمع کروانے کی ہدایت دی۔ اب پلاٹ کی خریداری لوکیشن کی شناخت اور پی ایل آر اے کے جاری کردہ لیٹر پر ہی ممکن ہوگی، جبکہ غیر قانونی پلاٹوں اور بے نامی فائلوں کی خرید و فروخت ممکن نہیں ہو سکے گی۔

ذرائع کے مطابق عوامی شکایات کے سدباب کے لیے فورم بھی تشکیل دیا جائے گا۔

 اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ، لوکل گورنمنٹ، سی ای او روڈا، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی پی ایل آر اے اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے