اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جیٹ فیول مہنگا: فضائی کرایوں میں 100 فیصد تک اضافے کا خدشہ

26 Mar 2026
26 Mar 2026

(لاہور نیوز) ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد فضائی سفر سو فیصد مہنگا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

جیٹ فیول کی قیمت 388 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 472 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث ایئرلائنز نے اضافی بوجھ مسافروں پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرلائنز نے بنیادی کرایہ برقرار رکھا ہے، تاہم فیول سرچارج میں نمایاں اضافہ کر کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فیول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث کرایوں میں غیر معمولی اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مختلف روٹس پر فیول سرچارج عائد کر دیا ہے، جس کے تحت مقامی پروازوں پر 10 ڈالر، کینیڈا کے لیے 100 ڈالر، برطانیہ کے لیے 75 ڈالر جبکہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے لیے 50 ڈالر تک اضافی چارجز وصول کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب نجی ایئرلائنز نے بھی 15 سے 150 ڈالر تک اضافی چارجز نافذ کر دیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق خلیجی فضائی حدود کی بندش کے باعث پروازوں کے دورانیے اور ایندھن کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ایئرلائنز پر مالی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ٹکٹوں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے عام مسافروں کے لیے فضائی سفر مزید مشکل ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے