اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری، حج پروازوں کا شیڈول جاری

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری دی، وزارتِ کی جانب سے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور  کےاعلان کے مطابق عازمین اپنی پروازوں کی معلومات پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں جبکہ یہ معلومات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں، پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز 18 اپریل سے ہو گا اور یہ سلسلہ 21 مئی تک جاری رہے گا، عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ اعلانات اور اپنی پرواز سے متعلق اپ ڈیٹس کے لیے پاک حج 2026 موبائل ایپ کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔

پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔ وزارت مذہبی امور پاکستان سے سرکاری حج سکیم کے تحت 468 پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی،، عازمین کو آئندہ ہفتے ان کی متعلقہ پروازوں سے آگاہ کر دیا جائے گا، پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ لے جایا جائے گا۔

سرکاری سکیم کے تحت 67 ہزار 230 مرد عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا، 51 ہزار 846 خواتین عازمین حجاز مقدس جائیں گی، حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو چار پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا  تاہم جدہ کے لئے چار مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، مدینہ منورہ کے لیے پہلی لانگ حج پرواز سات مئی کو چلے گی جبکہ پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی، لاہور سے بھی 104 پروازیں چلیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے