اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عید لباس پر تنقید، علی ظفر کا منفرد جواب سوشل میڈیا پر چھا گیا

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر عید کے موقع پر اپنے منفرد طرزِ لباس کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے، جس پر انہوں نے نہایت نفیس مگر طنزیہ انداز میں ردِعمل دیا۔

رپورٹس کے مطابق علی ظفر نے عید کے دوران روایتی انداز سے ہٹ کر لباس کا انتخاب کیا، جس میں ایک موقع پر ہلکے رنگ کا قدرے شفاف کُرتا دھوتی طرز کے ملبوس کے ساتھ جبکہ ایک اور موقع پر اہلیہ کے ہم آہنگ لباس نے صارفین کی توجہ حاصل کی۔ تاہم، ان کے اس انداز کو بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اس تنقید کے جواب میں علی ظفر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نہایت شائستہ مگر طنزیہ لہجہ اختیار کرکے، انہوں نے “معذرت” کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں کہ انہوں نے بغیر بنیان کے ہلکا کُرتا زیبِ تن کیا اور عید جیسے موقع پر روایتی لباس پہننے کی “جسارت” کی۔

انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں احساس ہے کہ ان کا یہ عمل گویا قومی و عالمی سطح کا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے، اور وہ آئندہ ایسی “غلطی” سے گریز کریں گے۔

ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا، جہاں کچھ افراد نے ان کے حسِ مزاح کو سراہا، جبکہ دیگر نے اسے تنقید کے مقابلے میں غیر سنجیدہ طرزِ عمل قرار دیا۔

 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے