اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گرین بسز پر آغاز سے اب تک کتنے افراد سفر کر چکے ہیں؟ اعداد و شمار جاری

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت گرین بس سروس عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے بھر میں آغاز سے اب تک گرین بسز پر 3 کروڑ 25 لاکھ سے زائد افراد سفر کر چکے ہیں۔

ان میں سے 1 کروڑ 37 لاکھ افراد نے جدید سہولتوں سے آراستہ گرین بسز میں بلکل مفت سفر کیا، جن میں خواتین، بزرگ، معذور افراد اور طلباء شامل ہیں، جبکہ 1 کروڑ 88 لاکھ سے زائد افراد نے محض 20 روپے کرایہ ادا کر کے سفر کیا۔

سی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے کہا کہ گرین بسز میں عام عوام کو اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تمام بسوں میں مفت وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی جدید سہولت موجود ہے، اور بسوں میں نصب کیمروں کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

سی ای او  نے مزید کہا کہ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کرنا ہے اور گرین بس منصوبہ اس مشن کو جاری رکھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے