اپ ڈیٹس
  • 211.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.12 قیمت فروخت : 41.19
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.10 قیمت فروخت : 279.60
  • یورو قیمت خرید: 325.19 قیمت فروخت : 325.78
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.75 قیمت فروخت : 376.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.58 قیمت فروخت : 200.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.98 قیمت فروخت : 206.35
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.45 قیمت فروخت : 74.58
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.09 قیمت فروخت : 76.23
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.77 قیمت فروخت : 914.41
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455200 دس گرام : 390200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417264 دس گرام : 357681
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7068 دس گرام : 6066
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

برطانوی پارلیمنٹ میں راحت فتح علی کو خصوصی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہ زمان خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی ایوارڈز سے نواز دیا گیا۔

تقریب میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ طارق احمد، محمد یاسین اور افضل خان سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی، اس پروقار تقریب کا اہتمام پاکستانی اور بنگلہ دیشی موسیقار جوڑے کاشف راجہ اور ربائیت جہان نے کیا تھا۔

قبل ازیں راحت فتح علی خان اور شاہ زمان خان نے اتوار کے روز لندن کے تاریخی مقام رائل البرٹ ہال میں شاندار پرفارمنس پیش کی، جہاں انہوں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

اس موقع پر راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ حاصل کرنا ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ کامیابی ان کے والدین کی دعاؤں اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد ہی بنگالی زبان میں اپنا نیا گانا بھی ریلیز کرنے جا رہے ہیں، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے