اپ ڈیٹس
  • 208.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.48 قیمت فروخت : 40.55
  • یورو قیمت خرید: 323.35 قیمت فروخت : 323.93
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.00 قیمت فروخت : 374.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.53 قیمت فروخت : 194.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.96 قیمت فروخت : 203.32
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.35 قیمت فروخت : 74.48
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.00 قیمت فروخت : 76.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 470100 دس گرام : 403100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430922 دس گرام : 369506
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7110 دس گرام : 6102
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کا سٹاک تسلی بخش قرار

25 Mar 2026
25 Mar 2026

(ویب ڈیسک) حکومت نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر کی موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ اور اپریل کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کو بھی یقینی بنا لیا گیا ہے، جبکہ تیل کی سپلائی چین مکمل طور پر مستحکم ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی توانائی سپلائی صورتحال اور عالمی مارکیٹ کے رجحانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام  نے بتایا کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کا موجودہ ذخیرہ تسلی بخش سطح پر ہے اور کسی بھی ممکنہ بحران سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جا رہے ہیں، مقامی ریفائنریز معمول کے مطابق اپنی پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں، جس سے اندرون ملک سپلائی میں تسلسل برقرار ہے۔

حکام  نے یہ بھی آگاہ کیا کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور مقامی و عالمی قیمتوں کے فرق کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

بریفنگ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سعودی عرب سمیت دوست ممالک کے ساتھ تیل کی سپلائی کے حوالے سے قریبی تعاون جاری ہے، جس سے توانائی کے شعبے میں استحکام کو مزید تقویت مل رہی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک بھر میں پٹرول کی بلا تعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ توانائی سکیورٹی اور مارکیٹ کا استحکام حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے