اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

نکاح نامہ میں وقت نہ لکھا ہو تو بیوی کے مطالبے پر حق مہر ادا کرنا ہو گا، عدالت

24 Mar 2026
24 Mar 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نے بیوی کو حق مہر دینے کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ اگر نکاح نامہ میں مہر کی ادائیگی کا وقت نہ لکھا ہو تو بیوی کے مانگنے پر مہر دینا ہو گا۔

عدالت نے خاتون درخواست گزار کی مہر دینے سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا بیوی کو حق مہر نہ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چھٹہ  نے فاطمہ بی بی کی درخواست پر چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار  نے شوہر سے نان نفقہ، جہیز اور 5 تولہ سونے کے مہر کی وصولی کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق فیملی کورٹ نے 5 ہزار روپے ماہانہ خرچ اور مہر ادا کرنے کا حکم دیا، جبکہ جہیز کا دعویٰ مسترد کر دیا، دونوں فریقین  نے فیملی کورٹ کا فیصلہ ٹرائل کورٹ میں چیلنج کیا، ٹرائل کورٹ نے خرچ برقرار رکھا، کچھ جہیز یا 2 لاکھ 50 ہزار دینے کا حکم دیا، جبکہ مہر کا دعویٰ ختم کر دیا۔

درخواست گزار  نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق مہر سے متعلق فیصلہ غلط دیا گیا اور اس کا حق مارا گیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ میاں بیوی کی شادی ختم نہ بھی ہو تو بیوی مہر کی حقدار ہے، ٹرائل کورٹ نے مہر کے معاملے میں غلط فیصلہ دیا، لاہور ہائیکورٹ نے مہر سے متعلق فیملی کورٹ کا فیصلہ دوبارہ بحال کر دیا، عدالت نے قرار دیا کہ درخواست جزوی طور پر منظور کی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے