24 Mar 2026
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں 5 کارروائیاں کرتے ہوئے 16.28 کلوگرام منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار کر لئے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، اسلام آباد اور لاہور میں کی گئیں ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران 15 کلو گرام چرس، 750 گرام آئس برآمد کر لی گئی، جبکہ مزید کارروائی میں 530 گرام وزنی 92 آئس بھرے کیپسولز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
