اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

23 Mar 2026
23 Mar 2026

( محمد اشفاق ) وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 16ارب روپے منی لانڈرنگ کے مقدمہ سے بری کرنے کا معاملہ تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

 

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کے خلاف رجوع کیا، پرویز الٰہی کی جانب سے عامر سعید راں ایڈووکیٹ دلائل دیں گے۔

پرویز الٰہی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف 16ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ تھا لیکن ٹرائل کورٹ نے اس مقدمہ کا درست جائزہ نہیں لیا۔

ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کیا، پرویز الٰہی نے درخواست میں نکتہ اٹھایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سیاسی بنیادوں پر بری کیا گیا جو خلاف قانون ہے حالانکہ گواہان کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں لہذا عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کو کلعدم قرار دے۔

دوسری جانب سے رجسٹرار آفس نے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کل صبح 9بجے درخواست پر سماعت کریں گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے