اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے یوم پاکستان جیسے جذبے، اتحاد کی ضرورت ہے: محسن نقوی

23 Mar 2026
23 Mar 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت اور عظیم نظریے و لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آج بھی یوم پاکستان جیسے جذبے، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 23 مارچ عزم و وفا کی انمٹ داستان اور ہماری قومی یکجہتی و استقامت کی علامت ہے، بانیانِ پاکستان اور تحریک پاکستان کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔

انہوں  نے کہا کہ 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا وہ سنہرا باب ہے جب ہمارے آباؤ اجداد  نے علیحدہ وطن کی بنیاد رکھی، لاہور کے تاریخی اجتماع میں کیا گیا وعدہ صرف 7 برس بعد پاکستان کی صورت میں ایفا ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی انمول نعمت اور ایک عظیم نظریے و لازوال قربانیوں کا ثمر ہے، قراردادِ لاہور  نے واضح پیغام دیا کہ مسلمان الگ قوم ہیں اور انہیں سیاسی، معاشی اور جغرافیائی خودمختاری درکار ہے، یومِ پاکستان ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قومیں نظریات، اتحاد اور مسلسل جدوجہد سے زندہ رہتی ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ قومی یکجہتی، خودداری اور ترقی کے عزم کی تجدید کا دن ہے، پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے آج بھی یوم پاکستان جیسے جذبے، اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے اتحاد، ایمان اور تنظیم جیسے سنہری اصول ہی کامیابی کی ضمانت ہیں، بحیثیت قوم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئیے آج اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے اصولوں کو عملی طور پر اپنائیں تاکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے