اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کے دفتر کو اے آئی آفس آف سی ایم بنانے کا فیصلہ کر لیا، مریم اورنگزیب

22 Mar 2026
22 Mar 2026

(لاہور نیوز) حکومتی ،سرکاری و دفتر ی نظام کو اے آئی نظام پر چلانے کا انقلابی اقدام، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ آفس مکمل اے آئی اور ٹیکنالوجی سے چلنے والا پاکستان کا پہلا دفتر ہو گا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر مبنی گورننس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیر اعلیٰ کے دفتر کو اے آئی آفس آف سی ایم بنایا جائے گا، وزیر اعلیٰ آفس مکمل اے آئی اور ٹیکنالوجی سے چلنے والا پاکستان کا پہلا دفتر ہو گا جبکہ پنجاب میں جدید اور منفرد ترین اے آئی ڈیلیوری یونٹ قائم کیا جائے گا، اس سلسلے میں مریم نواز شریف نے منظوری یھی دے دی ہے۔

پنجاب کی سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں وزیر اعلی کے اے آئی کے شعبے کے مشیر علی ڈار  نے مریم اورنگزیب کو جامع بریفنگ دی۔

اس موقع پر اے آئی وژن 2029، آفس آف اے آئی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، علی ڈار  نے بریفنگ میں کہا کہ پنجاب میں عوامی خدمت، ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلہ سازی کا نیا باب ثابت ہو گا، فزیکل اے آئی سسٹمز کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے