اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں بڑا اضافہ، امیر طبقہ اضافی بوجھ اٹھائے گا، وزیراعظم

22 Mar 2026
22 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر امیر طبقے کی لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر موجودہ لیوی 100 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے وڈیو لنک اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مہنگی گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر لیوی بڑھائی جائے تاکہ معیشت پر بوجھ کم ہو اور امیر طبقہ زیادہ حصہ ڈالے جس سے حکومت کو ماہانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی اور اس ریلیف کو عوام تک منتقل کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس بچت کو عوامی ریلیف کے لیے استعمال کیا جائے گا، جبکہ اس اقدام کا مقصد یہ بھی ہے کہ ملک کے وسائل کا بوجھ زیادہ تر صاحبِ حیثیت طبقہ اٹھائے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا اس فیصلے کے بعد حکومت کو تقریباً 9 ارب روپے ماہانہ بچت متوقع ہے۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، اور نہ ہی اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ یا ہوائی جہازوں کے کرایوں پر کوئی اثر پڑے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم نے اس سے قبل ہائی آکٹین فیول کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ وزارت کو لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے