اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹریفک پولیس کا عید کے دنوں میں بھکاریوں کے خلاف ایکشن، 69 بھکاری گرفتار

22 Mar 2026
22 Mar 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں عید کے موقع پر قانون کی پاسداری اور جذبۂ انسانیت کو ساتھ لے کر چلنے کی ایک مثبت مثال سامنے آئی ہے، جہاں ٹریفک پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ڈاکٹر اطہر وحید کے احکامات پر چاند رات اور عید کے دنوں میں اینٹی بیگنگ ٹیمیں متحرک ہیں، جنہوں نے شہر بھر کے سگنلز اور چوراہوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں کو سڑکوں سے ہٹا دیا۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر 69 بھکاریوں کو تحویل میں لیا گیا، جن میں 31 خواتین، 15 مرد، 19 بچے اور 4 خواجہ سرا شامل ہیں، کارروائی کے دوران انسانی ہمدردی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا، اور پکڑے گئے افراد کو پہلے کھانا کھلایا گیا، بعد ازاں انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے مراکز منتقل کر دیا گیا۔

سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس نہ صرف پیشہ ور بھکاریوں بلکہ ان کے نیٹ ورکس اور گینگز کے خلاف بھی متحرک ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی بھی ٹریفک سگنل یا چوراہے پر پیشہ ور بھکاری دیکھیں تو فوری طور پر 15 پر کال کر کے اطلاع دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیشہ ور بھکاریوں کو سڑکوں سے ہٹا کر فلاحی اداروں تک منتقل کرنا نہ صرف ٹریفک کی روانی کو بہتر بناتا ہے بلکہ یہ انسانیت کی خدمت کا بھی ایک اہم قدم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے