اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگہبان رمضان پیکیج نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا، وزیر اعلیٰ کا اظہارِ تشکر

22 Mar 2026
22 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے دوران عوامی خدمت کے اہداف مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پیغام میں اظہارِ تشکر کیا ہے۔

مریم نواز  نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج 2026 کے تحت عوامی خدمت کا تاریخی ریکارڈ قائم کیا گیا اور خوشی کے لمحات میں کسی کو تنہا نہ چھوڑنے کا عہد پورا ہوا، جس پر وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ پہلی مرتبہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ براہ راست ان کی دہلیز پر امدادی رقوم پہنچانے کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا گیا، ساڑھے 4 لاکھ خاندانوں، یعنی تقریباً اڑھائی کروڑ افراد کو اس پیکیج کے ذریعے مالی معاونت فراہم کی گئی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ "مریم کو بتائیں" پروگرام کے تحت 45 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار روپے دیئے گئے، جبکہ صوبے بھر میں 40 لاکھ روزہ داروں  نے 422 نگہبان دسترخوانوں پر افطار کیا۔

علاوہ ازیں، انہوں  نے مزید بتایا کہ رمضان کے دوران پرائس کنٹرول کیلئے صوبہ گیر مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مثالی کنٹرول دیکھنے میں آیا، اسی طرح 75 رمضان بازاروں میں روزانہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد شہریوں  نے خریداری کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے