اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے عباداتی دعائیہ پروگرام، پولیس ہائی الرٹ

22 Mar 2026
22 Mar 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے عباداتی دعائیہ پروگرام منعقد کئے گئے۔

پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل عبدالکریم  نے مغربی سرحدی صورتحال کے پیش نظر تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گرجا گھروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران خود گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں، جبکہ حساس گرجا گھروں پر اضافی نفری اور سنائپرز بھی تعینات کئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گرجا گھروں کے اطراف مؤثر پٹرولنگ یقینی بنائیں، جبکہ ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکار ہر وقت الرٹ رہیں اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم  نے ہدایت دی کہ گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور حساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے