اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جنگلات ہمارے ماحول، معیشت اور شہریوں کیلئے لائف لائن ہے: مریم نواز

21 Mar 2026
21 Mar 2026

(لاہورنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جنگلات کے عالمی دن پر پیغام جاری کر دیا۔

 

اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ جنگلات ماحول، معیشت اور شہریوں کے لئے لائف لائن ہے، عوام سے اپیل ہے کہ درخت ضرور لگائیں، چاہے اس کے سائے میں بیٹھنے کی توقع ہونہ ہو، بچے اپنے والدین اور اساتذہ کرام کے نام پر درخت لگائیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے اور نئی نسل کو صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کیلئے پُرعزم ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے ہمیشہ کے لئے مٹائیں، جنگلات اور جنگلی حیات کی حفاظت کے لئے تھرمل سینسرکی مدد لی جارہی ہے۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ جنگلات کی حدود کے تعین کے لئے کمپارٹمنٹ لیول فارسٹ میپنگ کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگلا ت میں لگنے والی آگ کے بروقت سدباب اور ڈی ٹیکشن انٹیلی جنس سسٹم فعال کیا گیا، جنگلات سے متعلق ہنگامی صورتحال کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 1084 بھی قائم کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے