اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 476400 دس گرام : 408400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 436697 دس گرام : 374364
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7251 دس گرام : 6223
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عیدالفطر صبر، تقویٰ اور ایثار کا حقیقی صلہ ہے: صدر مملکت، وزیراعظم

21 Mar 2026
21 Mar 2026

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد دی۔

صدرمملکت آصف زرداری نے کہا کہ عیدالفطر صبر، تقویٰ اور ایثار کا حقیقی صلہ ہے، عید ہمیں نئی روحانی زندگی شروع کرنے کا پیغام دیتی ہے، عید کا اصل پیغام خود احتسابی اور اخلاقی طہارت ہے، صبر، برداشت اور اخوت مضبوط قوم کی بنیاد ہیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ عید باہمی محبت اور سماجی ہم آہنگی کا دن ہے، ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان کی ترقی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اللہ تعالیٰ مسلم امہ کو اتحاد اور امن و استحکام دے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم اور عالم اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان کے بعد عید کی خوشی اللہ کا انعام ہے، اللہ تعالیٰ ہماری عبادات قبول فرمائے، عید ایثار، اتحاد اور خدمت خلق کا درس دیتی ہے، کمزور طبقات کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ضروری ہے۔

محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے باہمی تعاون ناگزیر ہے، عید بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا پیغام دیتی ہے، حکومت نے مالی معاونت کیلئے ڈیجیٹل نظام اپنایا ہے، عالمی امن، عدل وانصاف اور رواداری کیلئے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم  نے مزید کہا کہ عالمی غیریقینی صورتحال میں اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے