اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت شہریوں کی طرح عید آبائی مقامات پر منا رہی ہے

21 Mar 2026
21 Mar 2026

(لاہور نیوز، ویب ڈیسک) ملک بھر میں آج عیدالفطر روایتی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے، شہریوں کی طرح سیاسی قیادت بھی عید اپنے آبائی علاقوں میں منا رہی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے نمازعید زرداری ہاؤس نوابشاہ میں ادا کی، صدر زرداری نے ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے دعائیں کیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نماز عید لاہور میں ادا کی اور اس موقع پر سیاسی رہنماؤں اور شہریوں سے ملاقاتیں بھی کیں، میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف جاتی امرا میں عید منا رہے ہیں، میاں نواز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں عید کی نمازیں ادا کیں اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں نماز عید ادا کی، نمازعید کی ادائیگی کے بعد بلاول بھٹو زرداری شہریوں سے گھل مل گئے، عید ملے اور مصافحہ بھی کیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیہون میں عید منا رہے ہیں۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اٹک میں آبائی گاؤں ڈھرنال میں عیدالفطر کی نماز ادا کی، گورنر پنجاب نے عیدالفطر کے موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی، گورنر پنجاب نے عوام سے عید کی خوشیوں میں مستحق افراد کو شامل کرنے کی اپیل کی۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے عید کی نماز گورنر ہاؤس میں ادا کی جبکہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے راولپنڈی میں نماز عید پڑھی، مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان کے علاقے عید الخیل میں عید الفطر کی نماز پڑھائی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نماز عید گجرات میں ادا کی، سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود، چوہدری راسخ الہی بھی ہمراہ تھے، پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقات کی، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے اپنے آبائی گاؤں ننگل کسوالہ میں نماز عید ادا کی اور موقع پر موجود شہریوں میں مٹھائی بانٹی۔

گوجرانوالہ میں سابق وفاقی وزیر رہنما مسلم لیگ ن خرم دستگیر خان نے نماز عید مرکزی جامع مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن میں ادا کی ، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کی مدنی مسجد میں نماز عید ادا کی اور امید ظاہر کی کہ موجودہ گورنر سندھ بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے۔

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور  نے مظفر آباد میں نمازِ عید کے اجتماع سے خطاب کیا اور مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے شکار شہریوں کو یاد کیا، غزہ اور ایران میں امریکی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  نے ملتان میں نماز عید ادا کی، پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو  نے حیدرآباد میں نمازِ عید ادا کی، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور  نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نماز عید ادا کی اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے دعائیں کیں۔

کوئٹہ میں سو سے زائد مقامات پر اجتماعات ہوئے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے نماز عید ادا کی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں، شہریوں سے ملاقات اور بات چیت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے عید الفطر کی نماز اپنے آبائی ضلع خیبر میں ادا کی، اس موقع پر خطے میں امن و استحکام ، ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

شرجیل میمن نے اپنی رہائشگاہ راول ہاؤس ٹنڈو جام میں نماز عید ادا کی، ان کے حلقہ معززین و عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ 

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی عید اپنے آبائی علاقے چمن میں گزار رہے ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر عید بونیر میں سیلاب متاثرین کے ساتھ منا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے