اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.44 قیمت فروخت : 40.51
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 320.38 قیمت فروخت : 320.95
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.65 قیمت فروخت : 371.32
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.75 قیمت فروخت : 197.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.33 قیمت فروخت : 203.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.36 قیمت فروخت : 74.49
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.02 قیمت فروخت : 76.16
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.62 قیمت فروخت : 912.25
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 508900 دس گرام : 436300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 466488 دس گرام : 399939
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8021 دس گرام : 6884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جعلساز مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن، ناقص گوشت تلف، 5 لاکھ جرمانہ عائد

20 Mar 2026
20 Mar 2026

(لاہور نیوز) عید کی تعطیلات کے دوران عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ترجمان کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی، 19 کلومیٹر ملتان روڈ پر واقع ایک کولڈ سٹور پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے تقریباً 3 ہزار کلو ناقص، باسی اور فنگس زدہ چکن و گوشت برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا، ذمہ داران پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق عید کے موقع پر سپلائی کیلئے ایکسپائرڈ فروزن گوشت ذخیرہ کیا گیا تھا، جبکہ بون لیس گوشت پر لازم لیبل بھی موجود نہیں تھا، فریش اور ایکسپائر گوشت کو ایک ساتھ رکھ کر قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ موقع پر کئے گئے تفصیلی معائنے میں گوشت انسانی صحت کیلئے مضر پایا گیا، جبکہ درجہ حرارت کا ریکارڈ اور ٹریسیبیلٹی کا مکمل نظام بھی موجود نہیں تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت ناقص خوراک کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر کے کاروبار بند کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے