اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہانیہ عامر کی مداح سے ویڈیو کال وائرل، سادہ انداز نے دل جیت لیے

19 Mar 2026
19 Mar 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، اس بار وجہ ان کی ایک مداح کے ساتھ ہونے والی ویڈیو کال ہے، جس کا مختصر کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر ایک خاتون مداح کے ساتھ نہایت دوستانہ اور خوشگوار انداز میں گفتگو کر رہی ہیں، دورانِ گفتگو مداح نے نا صرف اداکارہ بلکہ ان کے والدین کی خیریت دریافت کی بلکہ رمضان المبارک کے روزوں سے متعلق بھی سوال کیا۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ان کے روزے اچھے گزر رہے ہیں اور وہ اپنے کام میں بھی مصروف ہیں، گفتگو کے دوران مداح نے ان کے ایک نجی ٹی وی ڈرامے کی تعریف کی اور پھر ذاتی نوعیت کا سوال کرتے ہوئے ان سے شادی کے بارے میں دریافت کیا۔

اس پر ہانیہ عامر نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی، اور مداح سے درخواست کی کہ وہ ان کے لیے دعا کریں، جس پر خاتون نے اداکارہ کے لیے اچھے نصیب اور جلد شادی کی دعا بھی دی۔

یہ مختصر مگر دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو چکی ہے، جہاں صارفین مختلف انداز میں تبصرے کر رہے ہیں اور اداکارہ کے سادہ، خوش اخلاق اور دوستانہ رویے کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے