اپ ڈیٹس
  • 205.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.53 قیمت فروخت : 40.60
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.20 قیمت فروخت : 279.70
  • یورو قیمت خرید: 319.75 قیمت فروخت : 320.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.28 قیمت فروخت : 370.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 205.03
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.41 قیمت فروخت : 74.54
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.01 قیمت فروخت : 76.15
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.08 قیمت فروخت : 912.71
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 525100 دس گرام : 450200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 481338 دس گرام : 412680
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8433 دس گرام : 7238
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صرف ٹرافی جیتنا ہی ضروری نہیں،نئے کھلاڑیوں کی تیاری بھی اہم ہے؛ شاہین آفریدی

18 Mar 2026
18 Mar 2026

(ویب ڈیسک)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ کامیابی صرف ٹرافی جیتنے کا نام نہیں بلکہ نئے کھلاڑیوں کی تیاری بھی اہم ہے۔

لاہور قلندرز کے کنڈیشنگ کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ٹیم ہر سیزن سے قبل باقاعدہ کیمپ کا انعقاد کرتی ہے تاکہ کھلاڑی ایک دوسرے کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں اور ٹیم ماحول سے ہم آہنگ ہو جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سے پانچ سال لاہور قلندرز کے لیے نہایت کامیاب رہے ہیں، تاہم اصل کامیابی یہ ہے کہ پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا گیا۔

قومی فاسٹ بولر کے مطابق ملک بھر میں ٹرائلز کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا، انہیں مواقع فراہم کیے گئے اور وہ قومی سطح تک پہنچے، جو ٹیم کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ رواں سال بھی ٹرائلز کے ذریعے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں اور امید ہے کہ ایک یا دو باصلاحیت نوجوان پی ایس ایل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے، جبکہ آئندہ برسوں کے لیے بھی مضبوط کھلاڑی تیار ہو رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ٹیم میں شامل نئے مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے گراؤنڈز پر میچز کے انعقاد سے شائقین کرکٹ کو مزید دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے