18 Mar 2026
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے اینتھم کے گلوکار کے نام کا اعلان کر دیا۔
پی ایس ایل میں ایک بار پھر پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ پی ایس ایل 11 کے اینتھم کا تھیم “بیٹ پہ کھیلیں گے” رکھا گیا ہے۔عاطف اسلم اس سے قبل پی ایس ایل میں آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا۔
